ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کانگریس لیڈر ابراہیم کوڑیجال کی نظر میں پی ایف آئی بھی بجرنگ دل کی طرح فرقہ پرست تنظیم

کانگریس لیڈر ابراہیم کوڑیجال کی نظر میں پی ایف آئی بھی بجرنگ دل کی طرح فرقہ پرست تنظیم

Tue, 11 Apr 2017 21:39:16    S.O. News Service

منگلورو:11/اپریل(ایس اؤنیوز)پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) بھی بجرنگ دل کی طرح ایک فرقہ پرست تنظیم ہے، ا س بات کا الزام  دکشن کنڑا ضلع کانگریس کے کارگزار صدر ابراہیم کوڑیجال نے  لگایا ہے۔ پارٹی دفتر میں منگل کو پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے ابراہیم کوڑیجال نےا خبارنویسوں کے سوالات پر وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف آئی سماج میں امن کو قائم رکھنے کے بجائے بد امنی  پید اکررہی ہے، احمد قریشی پر پولس کی طرف سے ظلم ہوا ہے تو  انہیں  پولس کمشنر سے ملاقات کرکے بات کرنی چاہئے تھی۔ اس کے بجائے اچانک پولس کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ کرنا صحیح نہیں ہے۔ ایک اخبار نویس نے سوال کیا کہ کیا گھیراؤ کی کوشش کررہے پی ایف آئی کارکنوں پر پولس لاٹھی چارج کرنا صحیح ہے ؟ تو ابراہیم کوڑیجال نے واضح طورپر کچھ بھی نہ کہتے ہوئے سوال پر مکر گئے اور بتایا کہ  احمد قریشی پر پولس ظلم ہواہے تو وہ قابل مذمت ہے۔ اسی پر ایک اور سوال کیا گیا کہ  ریاست میں آپ کی پارٹی کی ہی حکومت ہے تو آپ پارٹی کی، سرکارکی ، یا کس کی مذمت کریں گےتو انہوں نے کہا کہ یہاں پارٹی کا سوال نہیں ہے، کوئی بھی افسر اپنے دستوری اختیارات کا غلط استعمال کرتا ہے تو وہ صحیح نہیں ہے، پولس نے اگر قریشی پر ظلم کیا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے، جانچ کرکے خاطیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ایس ایم کرشنا کی بی جے پی میں شمولیت کو لے کر انہوں نے کہاکہ کانگریس ایک سکیولر پارٹی ہے، وہ سب کو یکساں نظر سے دیکھتی ہے ، کانگریس کمزورہونے کے لئے ایسے لیڈران ہی اہم وجہ سبب ہیں، پارٹی میں رہ کر پارٹی مخالف بیانات دینےسے بہتر ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ کر نکل جائیں۔ کیا یہ بات جناردھن پجاری پر بھی لاگو ہونے کے متعلق سوال کیا گیا تو ابراہیم کوڑیجال نے جواب سے بہتر خاموشی سمجھی۔ اس موقع پر میئر کویتا سنیل، سابق میئر ہری ناتھ، لیڈران ہرش راج، پدمنابھ، بال کرشنا شٹی ، نذیر بجال وغیرہ موجود تھے۔


Share: